Web
Analytics
ایران اور دہشتگرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سعودی عرب کے اعلان نے کھلبلی مچادی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / ایران اور دہشتگرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سعودی عرب کے اعلان نے کھلبلی مچادی

ایران اور دہشتگرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سعودی عرب کے اعلان نے کھلبلی مچادی

 

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ ایران اور دہشت گردی خطے میں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ سعودی دار الحکومت ریاض میں عرب سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ایران جب تک خطے میں مداخلت جاری رکھتا ہے تو اس کے ساتھ کوئی امن نہیں ہوسکتا۔دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے اور اس کے مالی ذرائع کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے

بتایا کہ29 ویں عرب سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔سعودی وزیر خارجہ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ حوثی ملیشیا یمن میں جاری بحران کی ذمے دار ہے۔انہوں نے عراق کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اس کی تعمیر نو میں مدد دے رہا ہے۔