Web
Analytics
پاک فوج کا جوان سعودی عرب میں شہید، حوالدار اسحاق کس مشن پر سعودی عرب گیاتھا، میت پاکستان کب آئے گی، جانئے – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / پاک فوج کا جوان سعودی عرب میں شہید، حوالدار اسحاق کس مشن پر سعودی عرب گیاتھا، میت پاکستان کب آئے گی، جانئے

پاک فوج کا جوان سعودی عرب میں شہید، حوالدار اسحاق کس مشن پر سعودی عرب گیاتھا، میت پاکستان کب آئے گی، جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کا حوالدار سعودی عرب میں شہید ، میت پیر کو پاکستان پہنچے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ اسلام کے نواحی چک10 گھگھ کا رہائشی محمد اسحق پاک آرمی میں حوالدار تھا جو دوماہ قبل خصوصی مشن پر سعودی عرب گیا تھا، گذشتہ روز دوران مشن گرنیڈ پھٹنے سے وہ شہید ہوگیا۔قومی

روزنامے کے مطابق شہادت کے بارے میں گھر والوں کو آرمی حکام کی جانب سے آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید بھی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ عسکری و سویلین حکام سے ملاقات کے علاوہ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے ۔