Web
Analytics
تاحیات نااہلی کا فیصلہ ، مسلم لیگ ن نے خطرناک منصوبہ بنالیا، تین گروپوں کو کیا ہدایات جاری کردی گئیں – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / تاحیات نااہلی کا فیصلہ ، مسلم لیگ ن نے خطرناک منصوبہ بنالیا، تین گروپوں کو کیا ہدایات جاری کردی گئیں

تاحیات نااہلی کا فیصلہ ، مسلم لیگ ن نے خطرناک منصوبہ بنالیا، تین گروپوں کو کیا ہدایات جاری کردی گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک)تا حیات نا اہل کیوں کیا، مسلم لیگ ن نے خطرناک منصوبہ بندی کر لی۔ حکمران جماعت نے بھر پور احتجاجی مہم چلانے کا منصوبہ بنا لیا، احتجاجی تحریک کے لیے 3گروپ تشکیل دے دئیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فاضل عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف خطرناک

احتجاج کی منصوبہ بندی کر لی۔ذرائع کے مطابق اس تحریک کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے تین گروپ تشکیل دے دئیے ہیں۔ان میں سے ایک گروپ مرکزی قائدین پر مشتمل ہو گا جبکہ دوسرا متحرک ترین صوبائی قائدین اور تیسرا گروپ احتجاج کی قیادت کرے گا۔اس حوالے سے پہلے مرحلے میں ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژن کے کارکنان کو اسلام آباد بلایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں میٹنگز منعقد ہوں گی جس کے بعد لائحہ عمل کو حتمی شکل دے کر عملی احتجاج کی شکل دی جائے گی۔