Web
Analytics
موسم گرما کی تعطیلات والے مہینوں میں فیسوں کی وصولی،خیبرپختونخواہ حکومت نےوالدین کا بڑا مسئلہ حل کردیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / موسم گرما کی تعطیلات والے مہینوں میں فیسوں کی وصولی،خیبرپختونخواہ حکومت نےوالدین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

موسم گرما کی تعطیلات والے مہینوں میں فیسوں کی وصولی،خیبرپختونخواہ حکومت نےوالدین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں پر بچوں سے موسم گرما کی تعطیلات والے مہینوں کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات دیے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے بچوں کے والدین

کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں پر بچوں سے موسم گرما کی تعطیلات والے مہینوں کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کوئی بھی تعلیمی ادارہ اب بچوں سے گرمی کی تعطیلات کی فیس وصول نہیں کر سکے گا۔ ایسا کرنے والے اداروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔