Web
Analytics
جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ، پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا، ریاستی اداروں کے نام اہم پیغام جاری – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ، پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا، ریاستی اداروں کے نام اہم پیغام جاری

جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ، پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا، ریاستی اداروں کے نام اہم پیغام جاری

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا

واقعہ قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں کے مؤثر کردار کیلئے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امن و استحکام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ خیال رہے کہ لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دو بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شب اور اتور کو علی الصبح پیش آیا۔