Web
Analytics
امریکہ اپنے سفارتکارکرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے لگا، بہت جلد کیا ہوجائے گا، ترجمان امریکی سفارتکار نے بڑا دعویٰ کردیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / امریکہ اپنے سفارتکارکرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے لگا، بہت جلد کیا ہوجائے گا، ترجمان امریکی سفارتکار نے بڑا دعویٰ کردیا

امریکہ اپنے سفارتکارکرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے لگا، بہت جلد کیا ہوجائے گا، ترجمان امریکی سفارتکار نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ پاکستان میں اپنے سفارتکار کرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے میں مصروف ہے ، امریکی سفارتخانہ کے ترجمان رچرڈ سنیلسری نے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے تمام تر معاملات افہام تفہیم سے حل کرلیے جائیں گے جبکہ پاکستان اورامریکہ کے مابین تعلقات بھی جلد معمول کے مطابق بہتر ہوجائیں گے۔آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفا رتخانہ نے کہا کہ ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکہ روانگی سے روکنے کے باوجود ہم پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہوجائیں

گے۔ دونوں ممالک کے مابین بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم عہدیداروں کے مابین رابطے جاری ہیں۔ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے لہذا اسے پاکستانی قوانین کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کے بارے میں ترجمان نے ایک سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے میں دونوں حکومتوں کے نمائندوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔ لہذا قبل ازوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کرنل جوزف کے معاملے کی وجہ سے دوطرفہ سفارتی تعلقات سے کوئی فرق نہیں پڑا۔