Web
Analytics
جناب سپیکر جس جس کے پیٹ میں بھی درد اٹھ رہا ہے اس کو اس معاملے پر بولنے دیں، شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ایسا کیا کام کیا کہ وزیراعظم منہ دیکھتے رہ گئے – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / جناب سپیکر جس جس کے پیٹ میں بھی درد اٹھ رہا ہے اس کو اس معاملے پر بولنے دیں، شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ایسا کیا کام کیا کہ وزیراعظم منہ دیکھتے رہ گئے

جناب سپیکر جس جس کے پیٹ میں بھی درد اٹھ رہا ہے اس کو اس معاملے پر بولنے دیں، شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ایسا کیا کام کیا کہ وزیراعظم منہ دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ’’ جناب سپیکر جس جس کے پیٹ میں بھی درد اٹھ رہا ہے اس کو اس معاملے پر بولنے دیں‘‘اپوزیشن کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ان ریمارکس کے خلاف احتجاج کے لئے اپوزیشن تقسیم ہوگئی،پیپلز پارٹی ‘ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے ، جماعت اسلامی’ قومی وطن پارٹی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔محمد نوازشریف کے بیان کے حوالے سے

ردعمل پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان میں تقریر مکمل ہوئی تو بعض ارکان نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے پر بات کرنا چاہی اور شورڈل دیا جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ” جناب سپیکر جس جس کے پیٹ میں بھی درد اٹھ رہا ہے اس کو اس معاملے پر بولنے دیں” سپیکر نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے اس ایوان کے ارکان کے پیٹ کے درد کی بات کی ہے تو وہ میں حذف کرتا ہوں اور باہر اگر کسی کے پیٹ میں درد کی بات ہے تو وہ حذف نہیں کروں گا انھوں نے اپوزیشن کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا کہ اس معاملے پر وزیراعظم کی تقریر کے بعد کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ اس پر اپوزیشن کی طرف سے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ریمارکس پر احتجاج کرتے ہیں انھوں ایوان سے واک آئوٹ کا اعلان کردیا جس پر پیپلز پارٹی ‘ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے تاہم جماعت اسلامی’ آفتاب احمد خان شیرپائو نے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا۔