Web
Analytics
سعودی عرب میں طیارہ گر کر تباہ – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب میں طیارہ گر کر تباہ

سعودی عرب میں طیارہ گر کر تباہ

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی ایوی ایشن بیورو (اے آئی بی )کی تحقیقاتی ٹیم نےسعودی عرب کے شہر تبوک میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق بیورو نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایک انجن پر مشتمل تھا اور اس میں چار افراد

سوار تھے ۔ تباہ ہونے والے طیارے کی رجسٹریشن نمبر HC-NC7 سے تصدیق ہو گئی ہے۔یہ طیارہ تبوک کے محفوظ علاقے میں تباہ ہوا تھا اور سعودی وائلڈ لائف اتھارٹی کی ملکیت تھا ۔ ایوی ایشن بیورو کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم جو لوگ طیارے میں سوار تھے انکے ناموں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔