Web
Analytics
قومی راز افشاکرنے کی دھمکی، عدالت نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنادیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / قومی راز افشاکرنے کی دھمکی، عدالت نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنادیا

قومی راز افشاکرنے کی دھمکی، عدالت نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (این این آئی) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ پڑھ کر سنایا اور درخوست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سے جواب طلب کیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ اس موقع پروکیل

بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 3 مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر قومی راز افشا کرنے کی دھمکی دی۔وکیل نے کہا کہ نواز شریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا۔ وکیل بابر اعوان نے استدعا کی تھی کہ ڈی جی ایف آئی اے کو نواز شریف کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔