Web
Analytics
پابندیوں اور جنگ کی دھمکیاں کسی اور کو دینا۔۔۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیدیا، دھماکہ خیز اعلان – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / پابندیوں اور جنگ کی دھمکیاں کسی اور کو دینا۔۔۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیدیا، دھماکہ خیز اعلان

پابندیوں اور جنگ کی دھمکیاں کسی اور کو دینا۔۔۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیدیا، دھماکہ خیز اعلان

تہران(آئی این پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن کے سامنے ہر گز نہیں جھکے گا، ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دبا میں نہیں آئے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی سامنے نہیں جھکے گا۔ روحانی نے یہ بیان امریکا کی جانب سے گزشتہ روز عائدکردہ یکطرفہ

اور تازہ پابندیوں کے اعلان کے تناظر میں آج بروز بدھ دیا۔ روحانی نے مزید کہا کہ ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دبا میں نہیں آئے گا۔ واشنگٹن نے تہران کے خلاف تازہ اقتصادی پابندیوں کا اعلان منگل کو کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔