Web
Analytics
5 یا6 نہیں بلکہ کتنے ارکان اسمبلی ایک ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / 5 یا6 نہیں بلکہ کتنے ارکان اسمبلی ایک ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

5 یا6 نہیں بلکہ کتنے ارکان اسمبلی ایک ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی پی ٹی آئی نے ایک ساتھ 10 وکٹیں اڑا دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ کے 10 ایم این ایز اور ایم پی ایزآج (یکم رمضان کو) تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے

والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔ صاحبزادہ سلطان محمود، غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ نذیر سلطان اور میاں اعظم بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مہر اسلم بھروانہ، راشدہ یعقوب اور کرنل (ر) غضنفر بھی کپتان کے کھلاڑی بنیں گے جبکہ رانا شہباز،آصف کاٹھیا اور غلام احمد بھی عمران خان سے وفاداری کا حلف اٹھانے کو تیار ہیں۔