Web
Analytics
قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، نہ ملیحہ لودھی اور نہ ہی سابق چیف جسٹس ، نگران وزیراعظم کیلئے نام سامنے آگیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، نہ ملیحہ لودھی اور نہ ہی سابق چیف جسٹس ، نگران وزیراعظم کیلئے نام سامنے آگیا

قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، نہ ملیحہ لودھی اور نہ ہی سابق چیف جسٹس ، نگران وزیراعظم کیلئے نام سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا ہے اور نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے میڈیا پر مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ میڈیا ذرائع کا دعوی تھا کہ سابق چیف جسٹس یا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی اس عہدے کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔تاہم اب قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا ہے اور نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔ ذرائع

کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام پر اتفاق طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد حتمی اور باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ اشتیاق احمد کے نام پر اتفاق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں طے پایا۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت اوت اسمبلیوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی۔ 31 مئی کے بعد ملک کے انتظامی معاملات نگران حکومت سنبھال لے گی۔ آئندہ انتخابات بھی نگران حکومت کی نگرانی میں ہی کروائے جائیں گے۔ نگران حکومت کی مدت 3 سے 4 تک ہوگی۔