Web
Analytics
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد،بچے کا نام کیا رکھیں گے ،دلچسپ اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد،بچے کا نام کیا رکھیں گے ،دلچسپ اعلان کردیا

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد،بچے کا نام کیا رکھیں گے ،دلچسپ اعلان کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا پیدا ہو تو اسے خاندان کا ‘چراغ’ کہا جاتا ہے، لیکن وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری گذشتہ ماہ دونوں نے

نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام ‘مرزا ملک’ ہوگا، جو ثانیہ اور شعیب کے نام کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ہی خاندان کو آگے بڑھا سکتا ہے اور وہ خاندان کا چراغ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا، ‘میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے، جہاں 2 بیٹیاں تھیں، لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتائو کیا گیا۔ثانیہ مرزا کے بقول ‘اپنے ہونے والے بچے کا نام ‘مرزا ملک’ رکھنے کے فیصلے کے پیچھے بھی یہی سوچ تھی، میرے شوہر ایک ایسے انسان ہیں جو خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائے گا۔انہوں نے بتایا، ‘ہم اپنے بچے کا نام مرزا ملک ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ سوچ اس وقت بھی ہمارے ذہن میں تھی جب ہم نے والدین بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی نہیں کی تھی، ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، ہمارے بچے کے نام کا ایک حصہ مرزا ملک ہوگا اور ہمیں اپنے ہونے والے بچے کے نام کے ساتھ اپنے نام لگانے پر فخر ہے۔اپنی زندگی پر فلم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے کئی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن اس فلم سے متعلق ابھی باقاعدہ طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔