Web
Analytics
متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظرآگیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظرآگیا

متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظرآگیا

انقراہ (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے،،ترکی میں آج 30واں روزہ ہے،،ترکی میں کل عید الفطر منائی جائےگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعض علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ عالمی ماہر فلکیات نے جبل حفیظ پر شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق حتمی اعلان یو اے ای کی قائم کردہ ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب بتایا

گیا ہے کہ ترکی میں اس سال 30روزوں کےبعد عیدالفطر منائی جائےگی۔ ترکی کےصدررجب طیب اردوان نے صدرممنون حسین کوٹیلی فون کیا۔ صدرممنون حسین کو ترک ہم منصب طیب اردوان کی عیدکی مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطرکا چاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیرمیں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کےسربراہ مفتی منیب الرحمان کریں گے۔واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔