Web
Analytics
نوازشریف کی والدہ سے ملاقات، شمیم بیگم نے بیٹے کو گلے لگا لیا، رقت آمیز مناظر – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / نوازشریف کی والدہ سے ملاقات، شمیم بیگم نے بیٹے کو گلے لگا لیا، رقت آمیز مناظر

نوازشریف کی والدہ سے ملاقات، شمیم بیگم نے بیٹے کو گلے لگا لیا، رقت آمیز مناظر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی والدہ سے ملاقات ، یہ ملاقات حج لاؤنج میں کرائی گئی ، نواز شریف اور مریم نواز کوگرفتار کرکے حج لاؤنج میں لے جایا گیا اور نواز شریف کی والدہ کو بھی حج لاؤنج میں بلوا لیا گیا، وہاں پر نواز شریف اور مریم نواز کی ملاقات ان سے کروائی گئی۔ نیب اور ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے میں گرفتار کر لیا ہے ، نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے ہیں،ان دونوں کوعلامہ اقبال

ائیرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، واضح رہے کہ جب میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی سے پرواز لاہور پہنچی تورینجرز ، پولیس ، نیب اور ایف آئی اے کی ٹیمیں طیارے میں داخل ہو گئی ،اے آر وائی ٹی وی کے مطابق طیارے میں موجود لیگی کارکنان نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو اپنے حصار میں لے لیا اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کی گئی ، لیکن کچھ دیر بعد نیب کی ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا۔‎