Web
Analytics
آپ یہ کام کریں تو ہم آپ کیساتھ ہیں، شہباز شریف نے مولانافضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / آپ یہ کام کریں تو ہم آپ کیساتھ ہیں، شہباز شریف نے مولانافضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی

آپ یہ کام کریں تو ہم آپ کیساتھ ہیں، شہباز شریف نے مولانافضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں وہ پنجاب میں حکومت سازی اوروفاق میں اپوزیشن کے حوالے سے اہم

سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں مبینہ طورپر انتخابات میں دھاندلی سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے پارلیمنٹ میں اپنے تحفظات کا اظہار کرے اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔