Web
Analytics
روزانہ پنیر کا ایک ٹکڑا کھائیں اور امراضِ قلب کے خطرے کو خود سے دور بھگائیں – Lahore TV Blogs
Home / تعلیم و صحت / روزانہ پنیر کا ایک ٹکڑا کھائیں اور امراضِ قلب کے خطرے کو خود سے دور بھگائیں

روزانہ پنیر کا ایک ٹکڑا کھائیں اور امراضِ قلب کے خطرے کو خود سے دور بھگائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔سوچاؤ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ چالیس گرام پنیر کھانا امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایں حد تک کم کردیتا ہے۔تحقیق کے مطابق روزانہ اتنی مقدار میں پنیر کھانا امراض قلب کا خطرہ 14 فیصد جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فالج کا خطرہ 10 فیصد تک کم کردیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پنیر کھانے سے جسم

میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کا لیول کم ہوتا ہے۔اگرچہ پنیر میں سچوریٹڈ فیٹس کی شرح کافی زیادہ ہوتی ہے مگر اس میں موجود کیلشیئم جسم میں اس چربی کو زیادہ جذب نہیں ہونے دیتا۔تحقیق کے مطابق پنیر میں ایک ایسا ایسڈ بھی موجودہوتا ہے جو شریانوں میں خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے عمل کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔اس تحقیق کے دوران ماضی میں ہونے والے 15 طبی مطالعوں کا تجزیہ کیا گیا جس میں پنیر اور امراض قلب کے خطرے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا تھا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پنیر میں سچوریٹڈ فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں مگر یہ فائدہ مند اجزاء ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایک برطانوی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ پنیر کو روزانہ کھانا ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔تحقیق کے مطابق پنیر، دودھ اور دہی یہ خطرہ نہیں بڑھاتے، جیسا لوگ خیال کرتے ہیں کہ زیادہ چربی کے باعث یہ غذائیں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔