Web
Analytics
ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا ، گورنرسندھ کا عہدہ سنبھالتے ہی کیا کام کرنیوالاہوں، تحریک انصاف کےنامزد گونرعمران اسماعیل نے بڑا اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا ، گورنرسندھ کا عہدہ سنبھالتے ہی کیا کام کرنیوالاہوں، تحریک انصاف کےنامزد گونرعمران اسماعیل نے بڑا اعلان کردیا

ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا ، گورنرسندھ کا عہدہ سنبھالتے ہی کیا کام کرنیوالاہوں، تحریک انصاف کےنامزد گونرعمران اسماعیل نے بڑا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں متحرک گورنر بنوں گا، ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لائو ں گا ، عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، گورنر ہائوس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے گورنر ہائو س کے اخرجات کم کروں گا۔یہ بات انہوں نے اپنی گورنر سندھ کے عہدے کے لئے نامزدگی کے بعد کراچی پہنچنے کے

بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نام فائنل ہوگیا ہے اور پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔لیڈر آف دی اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔۔سندھ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں متحرک گورنر بنوں گا۔ ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لائو ں گا ۔ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے ۔۔کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہم حقیقی تبدیلی لیکرآئیں گے،،عمران خان کے پروگرام پرعمل کرینگے ۔ عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔گورنر ہائوس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے۔ گورنر ہاوس تاریخی عمارت ہے۔گورنرہاس کوبلڈوزنہیں کیاجاسکتا،وہاں تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ گورنر ہائو س کے اخرجات کم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عمران خان کا پروگرام کیسے عملدرآمد ہوتا ہے۔۔گورنر ہاو س کو پبلک کے لئے کھلوائوں گا۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیںگے۔تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے ۔