Web
Analytics
پیپلزپارٹی نےا سپیکرکے انتخاب کے معاملے پرتحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا،سینئرترین رکن اسمبلی کا نام دے دیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / پیپلزپارٹی نےا سپیکرکے انتخاب کے معاملے پرتحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا،سینئرترین رکن اسمبلی کا نام دے دیا

پیپلزپارٹی نےا سپیکرکے انتخاب کے معاملے پرتحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا،سینئرترین رکن اسمبلی کا نام دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملکی اور قومی مفاد کیلئے قانون سازی کی حمایت کریں گے ، سب کو پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردارادا کرنا چاہیے ۔ وہ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف اور(ن) لیگ کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق رہا ہے ، پی ٹی آئی کے وفد سے قانون سازی سے متعلق

گفتگو ہوئی ہے ،قومی مفاد میں کی گئی قانون سازی پر حمایت کریں گے ،جمہوریت اور پارلیمنٹ کے استحکام میں پیپلزپارٹی کا کردار رہا ہے ، پی ٹی آئی وفد نے مذاق میں سپیکر کے انتخاب پر بات کی ہے ،نئے پاکستان میں نئی بات ہونی چاہیے ، سینئر ترین پارلیمنٹرینز کو سپیکر بنانا چاہیے ،سینئر ترین پارلیمنٹرینز میں نوید قمر ہیں ، ہم نے پوری کوشش کی کہ سب کو پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔