Web
Analytics
بینک آف پنجاب کے 36ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز کہاں اور کیوں چھپائے گئے، شہباز شریف کے دورحکومت کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / بینک آف پنجاب کے 36ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز کہاں اور کیوں چھپائے گئے، شہباز شریف کے دورحکومت کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا

بینک آف پنجاب کے 36ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز کہاں اور کیوں چھپائے گئے، شہباز شریف کے دورحکومت کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بینک آف پنجاب کے 36ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز کہاں اور کیوں چھپائے گئے، شہباز شریف کے دورحکومت کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ شہباز شریف دور کا ایک اور کارنامہ بے نقاب ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بینک آف پنجاب کے فنڈز کمرشل بینکز میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، 35 ارب 70 کروڑ روپے کمرشل بینکوں

میں رکھے گئے، مختلف بینکوں میں 1200 سے زائد اکاؤنٹس میں غیر قانونی طور پرفنڈز منتقل کیے گئے، اور خاص طور پر 35 ارب 70 کروڑ روپے جو کہ پنجاب بینک میں ہونے چاہئے تھے وہ غیر قانونی طور پر کمرشل بینکوں میں رکھے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے کمرشل بینکوں میں ہی نہیں بلکہ گورنر ہاؤس کے کمرشل بینکوں میں بھی اکاؤنٹ کھولے گئے۔