Web
Analytics
آصف زرداری، بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت سمیت اہم شخصیات کی جاتی امرا آمد، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / آصف زرداری، بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت سمیت اہم شخصیات کی جاتی امرا آمد، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

آصف زرداری، بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت سمیت اہم شخصیات کی جاتی امرا آمد، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

لاہور (نیوز ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی مخلتف سیاسی رہنماؤں نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔آج پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی جاوی امرا آمد ہوئی۔۔پیپلز پارٹی کے وفد میں میں آصف زرداری،، بلاول بھٹو زرداری،، شیری رحمان،، قمر زمان کائرہ،، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔پیپلز پارٹی

کے وفد نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کرنے کے بعد واپس روانہ ہو چکے ہیں۔اس سے قبل سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین اور فرزند چوہدری پرویز الہی مونس الہی کی جاتی امرا آمد ہوئی اور انہوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے لیے دعائیں مغفرت کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی جاتی عمرہ آمد ہوئی،وزیر اعظم آزادکشمیر نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر حریت رہنمائوں کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیرمال فاروق سکندر، ممبرکشمیر کونسل عبدالخالق وصی، مرکزی رابطہ سیکرٹری مسلم لیگ نآزادکشمیرملک ذوالفقار ،محمد صدیق خاکی ودیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسمِ قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔دوسری جانب شہبازشریف نے کارکنوں کو بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں شرکت سے روک دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے لہذا کارکنان اپنےعلاقوں میں ہی قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔