Web
Analytics
کلثوم نواز نے نواز شریف کو کس شخص سے معافی مانگنے کا کہا تھا، حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کلثوم نواز نے نواز شریف کو کس شخص سے معافی مانگنے کا کہا تھا، حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف

کلثوم نواز نے نواز شریف کو کس شخص سے معافی مانگنے کا کہا تھا، حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی حامد میر کا مرحومہ بیگم کلثوم نواز سے متعلق کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو پڑھنے کا بہت شوق تھا۔اور وہ میرے کالم باقاعدگی سے پڑھا کرتی تھیں اور جب بھی ان کی مجھ سے ملاقات ہوتی تو مجھے فیڈ بیک بھی دیا کرتی تھیں۔۔نواز شریف نے اپنے پہلے اور دوسرے دورِ حکومت میں کچھ اچھے کام بھی کیے لیکن ان کا آزادی صحافت کے حوالے سے ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔جب نواز

شریف دوسری بار وزیراعظم بنے تو سینیٹر سیف الرحمن کچھ میڈیا گروپس اور صحافیوں کو بہت تنگ کرتے تھے۔میں اس وقت روزنامہ اوصاف کا ایڈیڑ تھا تو ایک رات مجھے میر شکیل الرحمن نے فون کیا کہ میرے پاس نیوز پرنٹ نہیں ہے اور میں نےا خبار چھاپنا ہے تو مجھے کچھ نیوز پرنٹ بطور ادھار دے دیں۔جیسے ہی میرے دفتر سے وہ نیوز پرنٹ کی ریلیں لے کر گاڑی نکلنے لگی تو مجھے سیف الرحمن کا فون آیا اور انہوں نے مجھے بہت ڈرایا دھمکایا، ہمارے دفتر پر بھی حملہ ہوا۔اور پھر اعتزاز احسن نے اس معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھایا اور جب بیگم کلثوم نواز کو اس سارے معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے نواز شریف سے شدید احتجاج کیا۔۔نواز شریف نے ان کی بات ٹالنے کی کوشش کی تو کلثوم نواز نے انہیں نواز شریف یا باؤ جی کہنے کے بجائے “”وزیراعظم”” کہہ کر پکارا اور کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ حامد میر کو ابھی فون کریں اور ان سے معافی مانگیں۔تو نواز شریف کو سمجھ نہ آئی پھر کلثوم نواز نے کہا کہ آپ شاید بھول گئے ہیں کہ جب ریگل چوک میں آپ پر فائرنگ ہوئی تو تب کس نے اس متعلق لکھا تھا؟۔۔حامد میر کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز آزادی صحافت کی بہت بڑی علمبردار تھیں۔اور اس واقعے کے بعد میرا کلثوم نواز کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم ہوا۔