Web
Analytics
عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانتوں کا علاج کیا لیکن ڈسکائونٹ دینے سے صاف جواب دیدیا، اہم سیاستدان نے دلچسپ واقعہ سنادیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانتوں کا علاج کیا لیکن ڈسکائونٹ دینے سے صاف جواب دیدیا، اہم سیاستدان نے دلچسپ واقعہ سنادیا

عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانتوں کا علاج کیا لیکن ڈسکائونٹ دینے سے صاف جواب دیدیا، اہم سیاستدان نے دلچسپ واقعہ سنادیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئیر سیاست دان نبیل گبول نےعارف علوی سے شکوہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی کے پاکستان کے صدر کا تعلق کراچی سے ہے۔اور اللہ نے انہیں صدر بنایا ہے جس سے ان کو عزت ملی ہے۔عارف علوی کا کلینک میرے گھر کے سامنے

ہے۔لیکن اب وہ پانچ سال تک ملک کے صدر رہیں گے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ کراچی کا بندہ ملک کی صدارت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانت ٹھیک کیئے لیکن کوئی ڈسکاونٹ نہیں دیا، میرے بیٹے کی فیس 12ہزار بنی تو اس نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب میں نبیل گبول کا بیٹا ہوں۔ عارف علوی نے ڈسکاؤنٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈسکاؤنٹ نہیں ملے گا۔ واضح رہے نومنتخب صدرعارف علوی پیشے کےاعتبارڈینٹل سرجن ہیں۔یشیاء پیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدربھی رہ چکے ہیں۔1996ء میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 1997ء میں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا۔ 2006ء تا 2013ء تک پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رہے۔ عام انتخابات 2013ء میں سندھ سے واحد پی ٹی آئی رہنماء قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ پاکستانکے 13ویں صدرعارف علوی منتخب ہوئے۔انہوں نے صدراتی الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کاشکر ادا کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کا نامزد امیدوار صدر مملکت کیلئے کامیاب ہوا ہے۔۔۔عمران خان کاشکریہ کہ انہوں نے مجھے اس عہدے کیلئے ذمہ دار سمجھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اس عہدے پرپاکستان کی بہتری کیلئے کام کا موقع ملا۔