Web
Analytics
ابھی تو میں جوان ہوں۔۔! 85سالہ نہتے بوڑھے نے تین ڈاکوئوں کی دوڑ لگوادیں، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / ابھی تو میں جوان ہوں۔۔! 85سالہ نہتے بوڑھے نے تین ڈاکوئوں کی دوڑ لگوادیں، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ابھی تو میں جوان ہوں۔۔! 85سالہ نہتے بوڑھے نے تین ڈاکوئوں کی دوڑ لگوادیں، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈینس او کونر کی عمر اس سال نومبر میں 85 سال ہو جائے گی اس کے باوجود ڈینس نے دوکان میں گھسنے والے تین مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج انٹرنیٹ پر کافی وائر ل ہو رہی ہے۔پڑ دادا ڈینس 15 ستمبر کو کورک ، آئرلینڈ کی ایک دوکان میں موجود تھے، جب تین نقاب پوش ڈاکو شاٹ گن اور ہتھوڑوں سے مسلح ہو کر دوکان میں آگئے۔نقاب پوش

ڈاکوؤں نے دوکان میں گھستے ہی رقم کا مطالبہ کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے دوکان کے منیجر ٹم مرفی کو اپنے ہتھیار دکھائے ۔ایک ڈاکو کے کاؤنٹر پر چڑھنے کے بعد ٹم نے مزاحمت شروع کر دی ۔ گھومنے والی کرسی درمیان میں ہونے کی وجہ سے ٹم ڈاکو سے تھوڑا دور تھا۔ اسی دوران دوسرا ڈاکو بھی ٹم کے پاس پہنچ گیا۔ٹم کو ڈاکوؤں میں گھر ادیکھ کر ڈینس اسے بچانے کے لیے آگے بڑھا اور ثابت کیا کہ وہ کوئی عام ”بوڑھا“ نہیں۔85 سالہ ڈینس نے ایک ہتھوڑا بردار ڈاکو کو پکڑ کھینچا اور باہر کی طرف پھینک دیا۔ اسی دوران ٹم بھی دوسرے ڈاکو سے گتھم گتھا ہو گیا۔ شاٹ گن پکڑے تیسرے ڈاکو نے یہ منظر دیکھا تو خوفزدہ ہو کر موقع سے بھاگ نکلا۔ٹم سے لڑنے والے ڈاکو نے بھی جان چھڑائی اور بھاگ نکلا۔ مقامی پولیس اس وقت تینوں ڈاکوؤں کی تلاش میں ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ تینوں ڈاکو ایک سیاہ گاڑی میں آئے تھے۔اس واقعے میں ڈینس اور ٹم کو چند خراشیں تو آئی ہیں لیکن کوئی زیادہ زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین بوڑھے ڈینس کی ہمت کی وجہ سے انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔ مقامی پولیس سپریٹنڈٹ مک کومینز نے خبردار کیا ہے کہ اچھا ہوا جو ڈکیتی کی واردات رک گئی لیکن اگر ڈاکو رک جاتے تو کہانی مختلف ہو سکتی تھی۔