Web
Analytics
دنیا کی مہنگی ترین جوتی دبئی میں فروخت کیلئے پیش، قیمت کتنی ہے، جواب ذرا دل تھام کر جانئے – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / دنیا کی مہنگی ترین جوتی دبئی میں فروخت کیلئے پیش، قیمت کتنی ہے، جواب ذرا دل تھام کر جانئے

دنیا کی مہنگی ترین جوتی دبئی میں فروخت کیلئے پیش، قیمت کتنی ہے، جواب ذرا دل تھام کر جانئے

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی میں ایک مقامی کاروباری مرکز میں تیار کئے جانے والے دنیا کے سب سے مہنگے جوتے شیشے کے ایک باکس میں فروخت کے لئے سجائے گئے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق العرب ٹاور کے ہوٹل کی بالائی منزل پر موجود ان جوتوں کی تیاری میں سنہری جلد، سفید سونا اور 100 قیراط کے ہیرے جوڑے گئے ہیں۔بیشن جیولرزکے چیف ایگزیکٹو حیمانی کاراٹچانڈنی کا کہنا ہے کہ یہاں آنے والے گاہکوں کو

ہم یہ مہنگے جوتے بھی دکھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم طلب پر اس طرح کے جوتے ڈیزائن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں صرف ہیرے ہی نہیں بلکہ یاقوت بھی جوڑے گئے ہیں۔یہ جوتے کاراچانڈانی کمپنی کی شریک 26 سالہ ماریا ماگاری کی اختراع ہے۔ وہ برطانیہ اور رومانیہ کی شہریت رکھتی ہیں اور لندن اور دبئی سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویٹ ہیں۔ فی الحال ان گراں قیمت جوتوں کا کوئی خریدار سامنے نہیں آیا۔