Web
Analytics
ڈالر کی اونچی اڑان، اسٹاک مارکیٹ کریش، تحریک انصاف کی حکومت ہل گئی، وزیراعظم نے ہنگامی احکامات جاری کردیئے – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / ڈالر کی اونچی اڑان، اسٹاک مارکیٹ کریش، تحریک انصاف کی حکومت ہل گئی، وزیراعظم نے ہنگامی احکامات جاری کردیئے

ڈالر کی اونچی اڑان، اسٹاک مارکیٹ کریش، تحریک انصاف کی حکومت ہل گئی، وزیراعظم نے ہنگامی احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈالر کی اونچی اڑان، اسٹاک مارکیٹ کریش، تحریک انصاف کی حکومت ہل گئی، وزیراعظم نے ہنگامی احکامات جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اْڑان کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پریشان ہوگئی، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے معاملے پرحکمت عملی طے کی جائے گی۔اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کیلئے رجوع کرنے کے فیصلے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اس سلسلے میں بھی غور و خوض

کیاجائے گا،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر جوابی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ پارٹی رہنماوں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔دریں اثناء بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے کہاہے کہ پاکستانی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ابھی تک آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔پاکستان کو بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائد مالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے کہی ۔ بالی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوبسٹفیلڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائد مالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ ہفتے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ممکنہ طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے۔