Web
Analytics
کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ ناکام – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ ناکام

کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ ناکام

کراچی (آئی این پی)کراچی میں دہشت گردی اور بدامنی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ رینجرز نے سرجانی ٹاؤن میں دیواروں کے درمیان چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور سلطان موسیٰ کے ساتھیوں نے چھپایا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، جہاں خالی مکان کی دیواروں کے درمیان اسلحے کو چھپایا گیا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ خفیہ کارروائی کے بعد مکان کو سیل کردیا گیا ہے۔برآمد کیے گئے اسلحے میں رپیٹر، ٹرپل ٹو رائل بمعہ دو میگزین، ایٹ ایم ایم رائفل بمعہ تین میگزین، دو تیس بور پستول اور مختلف اقسام کی 269 راؤنڈز شامل ہیں۔