Web
Analytics
شہباز شریف نے صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا ٗخود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے، نواز شریف پھٹ پڑے – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / شہباز شریف نے صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا ٗخود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے، نواز شریف پھٹ پڑے

شہباز شریف نے صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا ٗخود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے، نواز شریف پھٹ پڑے

اسلام آباد(این ای آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے ٗنیب سمیت پرویز مشرف دور کے تمام کالے قانون ختم ہونے چاہئیں ٗاسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے، سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ٗ شہباز شریف نے صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا ٗخود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے ٗابھی میرا بات کر نے کا دل نہیں ہے ۔ منگل کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت اور نیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کوئی بھی پاکستانی نہیں بچ سکتا ٗامیر ہو یا غریب، جائیداد بیچنے پر مکمل آمدن ظاہر نہیں کرتا ٗحکومت انتقامی سیاست کر رہی

ہے، ہم نے درگزر کرنے کی اچھی روایات ڈالیں ٗہماری حکومت نے کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کے منہ سے خود باتیں نکل رہی ہوں تو اس کو کیا کہا جائے۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ ڈالر 136 کا ہوگیا ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ جیسے اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور ڈالر بڑھ رہا ہے، سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک پہلے ہی بیٹھ چکا ہے ٗ ایسا ہوتا رہا تو اور بیٹھ جائے گاانہوںنے کہا کہ نیب سمیت مشرف دور کے تمام کالے قانون ختم ہونے چاہئیں، ابھی میرا بات کرنے کا دل نہیں کرتا، بولوں گا لیکن ابھی نہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی دیانتداری پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی ان کے کام کی تعریف کی، شہباز شریف کے خلاف معاملہ اٹھا تھا جس پر چین کی حکومت نے وضاحت جاری کی، چین کی وضاحت سے تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔انہوںنے کہاکہ پشاور میٹرو کا اس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا جسے لاہور میٹرو کا ٹھیکہ نہیں دیا گیا، اگر اسے احتساب کہتے ہیں تو اس پر افسوس ہیانہوں نے کہا کہ نیب نے اب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی طلب کیا ہے، اس سے بڑا مذاق اور کیا ہو گا۔نوازشریف نے کہاکہ شہباز شریف نے محنت اور جاں فشانی سے کام کیا، صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا، انہوں نے خود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے۔