Web
Analytics
حالیہ سینٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کےکتنےارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن )کو ووٹ دیا ، فواد چوہدری کے اعتراف نے ن لیگ کو ہلاکررکھ دیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / حالیہ سینٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کےکتنےارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن )کو ووٹ دیا ، فواد چوہدری کے اعتراف نے ن لیگ کو ہلاکررکھ دیا

حالیہ سینٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کےکتنےارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن )کو ووٹ دیا ، فواد چوہدری کے اعتراف نے ن لیگ کو ہلاکررکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جن شرائط پر ہمیں پیسے دے رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے وزیراعظم عمران خان کو شہباز شریف کو پرو ڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حالی سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ

دیا ہو سکتا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے والوں میں پارٹی میں شامل ہونے والے کچھ آزاد ارکان بھی ہوں دنیا مطلب کی ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جن شرائط پرپیسے مل رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے ہم نے اپنے اسٹریٹجک اور اکنامک مفادات کو دیکھا ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر شہبا زشریف کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلا رہے ہیں وزیراعظم کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔