Web
Analytics
ڈالر نے روپے کو روند ڈالا، ضمنی الیکشن کے بعد ملکی معیشت مزید تباہ ہوگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / ڈالر نے روپے کو روند ڈالا، ضمنی الیکشن کے بعد ملکی معیشت مزید تباہ ہوگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

ڈالر نے روپے کو روند ڈالا، ضمنی الیکشن کے بعد ملکی معیشت مزید تباہ ہوگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی الیکشن کے فوری بعد ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 1 روپے 32 پیسے سے 50 پیسے تک کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستانی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 32 پیسے مہنگا ہونے کہ بعد 133 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں

1 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں ڈالر 133 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے بے حد خطرناک ہے۔ ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ کرنے کی صورت میں آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کا نیا سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومت کو جلد سے جلد آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کر لینا چاہیئے تاکہ پاکستان میں موجود معاشی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو۔