Web
Analytics
وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب نے کام کردکھایا! روپیہ تگڑا ہوگیا، جانتے ہیں ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوگئی – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب نے کام کردکھایا! روپیہ تگڑا ہوگیا، جانتے ہیں ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب نے کام کردکھایا! روپیہ تگڑا ہوگیا، جانتے ہیں ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک)روپے کی تگڑی واپسی، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی واقع، بدھ کے دن کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 131 روپے تک آ گئی، سعودی عرب سے ملنے والا 3 ارب ڈالرز کا قرضہ ڈالر کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ قرار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب نے کام کر دکھایا ہے۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا قرضہ دیے جانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے پر بڑھتا ہوا دباو کم ہوا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب

ڈالرز کا قرضہ دیے جانے کے اعلان کے اگلے ہی روز پاکستان کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بدھ والے دن کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔ بدھ کے دن کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 131 روپے تک آ گئی۔ جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 92پیسہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 132روپے پر آ گیا ہے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر تھی۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا۔وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ۔سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمراور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔