Web
Analytics
روپیہ پھر سے زوال کا شکار، ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / روپیہ پھر سے زوال کا شکار، ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

روپیہ پھر سے زوال کا شکار، ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)روپیہ پھر سے زوال پذیر ہوگیا، پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 16 پیسے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستانی روپیہ پھر سے زوال کا شکار ہوگیا۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران کسی قدر زوال کا شکار رہنے والا ڈالر پھر سے تگڑا ہو گیا ہے۔ پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے آغازپر درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھنے سے انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے اضافے سے 132 روپے 61 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ مین ڈالر 60 پیسے اضافے سے 132 روپے

50 پیسے میں فروخت ہوا۔ تاہم دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے۔پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 897 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کار رجحان رہا۔ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں نے حصص میں بڑھ چڑھ کر خریداری کی جس سے شیئرز کی مالیت میں لگ بھگ 150 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 897 پوائنٹس کے اضافے سے 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح 41 ہزار 453 پوائنٹس کے لیول پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔