Web
Analytics
حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو سمری بھجوا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 4 روپے 6 پیسے ، مٹی کمے تیل کی قیمت میں 13 روپے 58 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اور

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے جس کے بعد وزارت پٹرولیم کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔