Web
Analytics
پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) او جی سی ڈی نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں گیس اور تیل کا ایک نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے.۔ڈھوک حسین میں کنواں نمبر ایک میں کھدائی کے دوران یہ ذخیرہ دریافت ہوا ہے جو

کہ 5014 میٹر گہرا ہے۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ذخیرے سے روزانہ 360 بیرل تیل فراہم ہوگا۔ یہ دریافت بہت بڑی کامیابی ہے ۔اس سے ملک میں تیل اور گیس کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔‎