Web
Analytics
ہم آسیہ بی بی اور اس کے پورے خاندان کو پناہ دینے کیلئے تیار ہیں، اٹلی نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی میں مدد کی پیشکش کردی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / ہم آسیہ بی بی اور اس کے پورے خاندان کو پناہ دینے کیلئے تیار ہیں، اٹلی نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی میں مدد کی پیشکش کردی

ہم آسیہ بی بی اور اس کے پورے خاندان کو پناہ دینے کیلئے تیار ہیں، اٹلی نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی میں مدد کی پیشکش کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی کیلئے یورپی ملک مدد فراہم کرنے کیلئے تیار، اطالوی حکومت نے آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو اٹلی میں پناہ دینے کی بھی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کو مدد فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔ اطالوی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ آسیہ بی بی کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے میں مدد کرے گا، کیونکہ وہاں اس کی زندگی خطرے میں ہے ۔اطالوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے نائب وزیراعظم ماٹیو سالوینی نے کہا کہ وہ آسیہ بی بی اور اس کے بچوں کا اٹلی یا کسی بھی یورپی ملک میں محفوظ مستقبل چاہتے ہیں، اس سلسلے میں ان سے جوہو سکا وہ کریں گے ۔اس

کیس پر اٹلی دیگر مغربی ملکوں کیساتھ محتاط رہتے ہوئے کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستانی حکومت کے خلاف نہیں۔ اصل دشمن تشدد، انتہاپسندی اور تعصب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 2018 ء میں رہ رہے ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ مفروضے پر کسی بے گناہ کی جان لے لی جائے ۔ادھر کینیڈا کے ممتاز بین المذاہب ٹی وی نے آسیہ بی بی کو سپانسر کرنے کی پیش کش کر دی۔ ٹی وی کے سی ای او لورنا ڈیوک نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور وزیر خارجہ کے نام خطوط میں زور دیا کہ وہ آسیہ بی بی کا کینیڈا میں خیرمقدم کریں۔ان کا ٹی وی آسیہ بی بی کے خاندان کو کینیڈا میں مکمل طور پر سپانسر کریگا۔وزیراعظم آفس نے ٹی وی سے خط ملنے کی تصدیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی توہین رسالت کے الزام مٰن گزشتہ 8 سال سے جیل میں قید ہے۔ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کیخلاف کسی قسم کا بھی ثبوت موجود نہ ہونے کے باعث انہیں بری کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ تاہم آسیہ بی بی تاحال حکومت پاکستان کی تحویل میں ہیں۔