Web
Analytics
چین ، پاکستان کی تاریخی امداد کررہاہے لیکن۔۔۔!وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے متعلق اہم ترین اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / چین ، پاکستان کی تاریخی امداد کررہاہے لیکن۔۔۔!وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے متعلق اہم ترین اعلان کردیا

چین ، پاکستان کی تاریخی امداد کررہاہے لیکن۔۔۔!وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے متعلق اہم ترین اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے چین کی جانب سے کی جانے والی امداد کی تفصیلات سامنے لانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین تاریخی امداد کر رہا ہے لیکن اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس کی کاروائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی۔انکا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی تاریخی مدد کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے کہ چین پاکستان کی کتنی مدد کر رہا ہے۔دھرنے اور مظاہرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے

والوں سے مصالحتی انداز میں معاملہ حل کر سکتے ہیں ،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن کے معاملے پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے۔ابھی بھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد میڈیا میں رپورٹ ہونے والی کرپشن کم لگتی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے حکومتی اراکین پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ اپوزیشن کی جانب سے کی گئی تقاریر پر سخت رد عمل نہ دیں اور نہ ہی اپوزیشن کے خلاف تقاریر کریں۔وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اراکین کی تقریر کو وزیر دفاع کی اجازت سے مشروط کر دیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کو تقریر سے پہلے وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت لینا ہوگی۔