Web
Analytics
پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ منے بوڑھوں کو تربیت دینے اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرلیے، شہباز شریف کی عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی سامنے آگئی – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ منے بوڑھوں کو تربیت دینے اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرلیے، شہباز شریف کی عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی سامنے آگئی

پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ منے بوڑھوں کو تربیت دینے اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرلیے، شہباز شریف کی عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ میں5ارب روپے کی مالی بے قاعدگی اور کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غریب نوجوانوں کو ھنرمند بنانے کے کھوکھلے نعرے بلند کرکے اربوں روپے لوٹ لئے تھے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ3015جعلی بھرتیاں کرکی10کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی تھی، ان تربیت حاصل کرنے والوں کی تعلیمی قابلیت بھی مقررہ ضرورت سے کم تھی جبکہ من پسند افسران کی تنخواؤں اور الاؤنسز میں اضافہ کرکے 14کروڑ روپے لوٹے گئے ہیں، متعلقہ افسران نے غیر قانونی کنٹریکٹ دے کر 60لاکھ روپے کی مالی بدعنوانی کر رکھی ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا

ہے کہ ٹی ایس پی کو غیر قانونی ڈیڑھ ارب روپے دیتے ہیں، اس اہم کمپنی کے بورڈ ممبران نے کوئی کام کئے بغیر بھاری الاؤنسز بھی لیتے رہے تھے اور ان کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، انکشاف ہوا ہے کہ بوڑھے لوگوں کو تربیت فراہمی کے نام پر25کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے افسران نی2کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں لے کر رفو چکر ہو گئے ہیں، کمپنی کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کے نام پر کمپنی کے افسران نے ذاتی دوست کو بھرتی کر کی10لاکھ ادا کر دیتے تھے جس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، مزید پتہ چلا ہے کہ ٹی ایس پی کو غیر قانونی طریقہ سی4کروڑ43لاکھ روپے کے فوائد دیئے گئے ہیں جن کی ریکوری کی ہدایت کی گئی ہے، یہ فنڈز بھی اپنے مقاصد حاصل کئے بغیر کرپشن کی نذر ہو گئے تھے اور سابق وزیر اعلیٰ نے اس کمپنی کو اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا اور من پسند افسران کو اس کمپنی میں تعینات کیا اور انہیں بھاری تنخواہ دیتے رہے جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں۔