Web
Analytics
سعودی ریال اور یواے ای درہم مہنگے ہوگئے – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / سعودی ریال اور یواے ای درہم مہنگے ہوگئے

سعودی ریال اور یواے ای درہم مہنگے ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں80پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں60پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ روپے کے مقابلے میں سعودی ریال ، یواے ای کی قدر میں اضافہ،یوروکی قدر میں کمی ،برطانوی پائونڈاورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں86پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے

سے بڑھ کر133.85روپے اورقیمت فروخت133.20روپے سے بڑھ کر134.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںخرید میں50پیسے اور قیمت فروخت میں60پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.50روپے سے بڑھ کر136.00روپے اورقیمت فروخت133.00روپے سے بڑھ کر133.60روپے ہوگئی۔یوروکی قدرمیں10پیسے کی کمی اور برطانوی پائونڈکی قدر میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید150.60روپے سے گھٹ کر150.50روپے اورقیمت فروخت152.60روپے سے گھٹ کر152.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید172.75روپے اورقیمت فروخت174.75روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.20روپے سے بڑھ کر35.40روپی اورقیمت فروخت35.80روپی سے بڑھ کر36.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.00روپی سے بڑھ کر36.30روپے اورقیمت فروخت36.50روپے سے بڑھ کر36.90روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔