Web
Analytics
شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار بائولنگ کس کی مرہون منت نکلی، کس کے مشورے پر عمل کرکے بائولنگ کررہا ہوں، قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر نے سب بتادیا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار بائولنگ کس کی مرہون منت نکلی، کس کے مشورے پر عمل کرکے بائولنگ کررہا ہوں، قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر نے سب بتادیا

شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار بائولنگ کس کی مرہون منت نکلی، کس کے مشورے پر عمل کرکے بائولنگ کررہا ہوں، قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر نے سب بتادیا

دبئی(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقار یونس کے مشوروں کی مرہون منت نکلی۔شاہین شاہ آفریدی کے قریبی ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر جب بھی موقع ملے سابق کپتان وقاریونس سے رہنمائی لیتے ہیں اور ان کے مشوروں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، یو اے ای میں بھی وہ سابق کپتان کے مشوروں پر بھرپور عمل کررہے ہیں۔باؤلنگ کوچ اظہر محمود بھی ہر میچ سے قبل حریف بیٹسمینوں کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔سابق پیسر وقار یونس نے نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی کو آف کٹر اور یارکر کے بہتر استعمال کاطریقہ بتایا۔ایک انٹرویو میں بھی شاہین

شاہ آفریدی نے بتایا کہ وقار یونس نے بڑی رہنمائی کی ہے لیکن میرے آئیڈیل باؤ لر وسیم اکرم ہیں، سابق پیسر کی طرح گیندوں کی ورائٹی تبدیل کرتا رہتا ہوں، آخری اوورز میں یارکر کو موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لئے مزید کام کر رہا ہوں۔اس سے قبل پاکستان نے پہلی شکست کے بعد فائٹ بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے خامیوں پر قابو پاتے ہوئے کیوی کو باآسانی شکست دی۔بولرز کے بعد گرین شرٹس کے بیٹسمینوں نے بھی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 210 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے 58 رنز کا اوپنگ سٹینڈ دیا تاہم امام الحق باؤنسر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جس کے بعد بابر اعظم اور فخرزمان نے مجموعے کو 155 تک پہنچا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 155 پر اس وقت گری جب فخر زمان 88 رنز پر فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، 1رن کے اضافے کےساتھ بابر اعظم بھی چلتے بنے، انہوں نے 46 رنز کی باری کھیلی جبکہ شعیب ملک 10 اور سرفراز احمد 13 رنز ہی بنا سکے۔ محمد حفیظ 27 اور شاداب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 60 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ، سپنر سوڈھی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی، جورج وورکر اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے منرو کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ہی کپتان کین ولیمسن کو رن آؤٹ کرکے کیویز کی مشکلات میں

اضافہ کردیا،ورکر نے راس ٹیلر کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت قائم کی تاہم محمد حفیظ نے وورکر کو 28 رنز پر بولڈ کردیا جسکے بعد ٹام لاتھم بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ ابھی صرف ایک ہی رن بنا پائے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار یارکر مارکر انہیں بولڈ کردیا۔پانچویں وکٹ پر راس ٹیلر اور نکولس نے 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لانے کی کوشش کی تاہم حسن علی نے نکولس کو 33 کے انفرادی سکور پر بولڈ کرکے خطرے کو ٹال دیا،جبکہ آنےوالے بیٹسمین گرینڈ ہوم 3 اور ساؤتھی 13 رنز پر چلتے بنے، سوڈھی نے 13، بولٹ اور فرگوسن نے ایک ،ایک جبکہ تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر نے 86 رنز کی باری کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حسن نے 2، حفیظ اور شاداب خان نے1، 1وکٹ حاصل کی۔