Web
Analytics
عثمان بزدار اور چوہدری سرور دونوں ایک پیج پر،تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان پھوٹ ڈالنے والاتحریک انصاف کا اپنا ہی رہنما نکلا،اصل کہانی سامنے آگئی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / عثمان بزدار اور چوہدری سرور دونوں ایک پیج پر،تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان پھوٹ ڈالنے والاتحریک انصاف کا اپنا ہی رہنما نکلا،اصل کہانی سامنے آگئی

عثمان بزدار اور چوہدری سرور دونوں ایک پیج پر،تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان پھوٹ ڈالنے والاتحریک انصاف کا اپنا ہی رہنما نکلا،اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حامد میر کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کے اختلافات، پس پردہ جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا دعویٰ، وزیراعلی پنجاب اور گورنر چوہدری سرور ایک پیج پر ہیں، لیکن اس تمام صورتحال سے جہانگیر ترین خوش نہیں ہیں، تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی کے پیچھے بھی ان ہی کا ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعت ق لیگ کی جانب سے بغاوت کیے جانے کی قیاس آرائیوں پر معروف و سینئر صحافی حامد میر نے ردعمل دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ ق لیگ پنجاب کے وزیراعلی سے خوش نہیں ہے،

لیکن دراصل مسئلہ ق لیگ کو نہیں بلکہ جہانگیر ترین کو ہے۔جہانگیر ترین اب تک عثمان بزدار کو وزیراعلی کے طور پر قبول نہیں کر پائے۔ جب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، تب یہ خبر جہانگیر ترین کیلئے دھچکا ثابت ہوئی تھی۔جہانگیر ترین اس سے قبل عثمان بزدار کو جانتے تک نہیں تھے۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ دونوں رہنما ایک ہی پیج پر ہیں۔ تاہم چونکہ تحریک انصاف میں چوہدری سرور کا گروپ شاہ محمود قریشی کے گروپ کے قریب سمجھا جاتا ہے، اس لیے جہانگیر ترین اس بات سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ اس لیے پنجاب میں عثمان بزدار یا چوہدری سرور کیخلاف جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے پیچھے ق لیگ نہیں بلکہ جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے۔ جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی علیم خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے، جبکہ چوہدری سرور بھی ان کیلئے زیادہ قابل قبول نہیں ہیں۔