Web
Analytics
کوئی طاقت غلط فیصلہ نہیں کروا سکتی،میں ختم نبوتﷺ کا بڑا سپاہی ہوں، شیخ رشید – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / کوئی طاقت غلط فیصلہ نہیں کروا سکتی،میں ختم نبوتﷺ کا بڑا سپاہی ہوں، شیخ رشید

کوئی طاقت غلط فیصلہ نہیں کروا سکتی،میں ختم نبوتﷺ کا بڑا سپاہی ہوں، شیخ رشید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کا بڑا سپاہی ہوں، کوئی طاقت غلط فیصلہ نہیں کروا سکتی، خواجہ سعد رفیق کے بارے بات کروں وہ میرے لیول کے نہیں ہیں، سب نواز شریف نواز شریف کر رہے تھے اندر سےبڑا چور شہباز شریف نکلا۔ انہوں نے آج یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا۔این آر او کی سب سے زیادہ کوشش شہباز شریف کر رہا ہے ،میں سچا آدمی ہوں کبھی جھوٹ نہیں بولا، چین کے دورے بعد یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف

سے بڑا چور ہے۔سب نواز شریف نواز شریف کر رہے تھے مگر اندر سے شہباز شریف نکلا۔ چین میں جا کرحقائق کا علم ہوا۔ شہبازشریف کا داماد چینی کمپنیوں کا ممبر نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا اور ہمیں ہماری توقع سے زیادہ ملا تاہم کتنی مالیت کے معاہدے ہوئے یہ نہیں بتا سکتا۔21 نومبرکو چین کے وزیر ٹرانسپورٹ چینی وفد پاکستان آرہا ہے جس میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایل ون اور ایم ایل ٹو میں چین کو اہمیت دیں گے تاکہ اس کی جلد سے جلد تکمیل کی جا سکے تاہم اس حوالے سے ختمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کرپشن کا جمعہ بازار لگایا گیا،4 انجنوں کی قیمت کتنی ہے اوراسے کتنے میں خریدا گیا، اس حوالے سے دل چاہتا ہے کہ جنیوا کی عدالت میں کیس کروں۔خواجہ سعد رفیق کے دور میں آئے 4امریکی انجن خراب ہو گئے ہیں۔ اس میں بھاری کمیشن کھائی گئی ہے نہ سوفٹ ویئر سسٹم لیا اور نہ ہی پرزہ جات منگوائے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرا لیول نہیں ہے میں ان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جو میرا لیول تھا وہ سب نے دیکھا کہ پانامہ سب کے سامنے آگیا ہے۔ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ناموس رسالت کے خلاف ہم سے فیصلہ نہیں کروا سکتی میں خود ختم نبوتﷺ کا سپاہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ چوروں نے لوٹ کھایا ہے تاہم اگر 100دنوں میں عمران خان 15سے 20 فیصد تک بھی ڈلیور کر دے تو یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ کرپٹ عناصر سے لوٹا ہوا مال واپس لے آئیں ۔شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے میں 10ہزار ملازمین کی بھرتی کی منظوری مل

گئی ہے جنہیں میرٹ پر متعلقہ شعبوں میں بھرتی کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں کی جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ ریلوے سے ویجیلنس کا ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ڈیپارنمنٹ کی کوئی ضروت نہیں رہی اس کے تمام ملازمین کو دوسرے شعبہ جات میں کھپایا جائے گا۔ ریلوے میں کام کرنے والے ریٹائرڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال کے اندر اندر فارغ کر دیں گے ان کی جکہ نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ایک ہی دن میں آنے جانے کا ٹکٹ لیں کے ان کو یورپ کی طرز پر ٹکٹ پر رعایت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ جس تیزی کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ہم نے فیصلہ

کیا ہے کہ فیول کی 10فیصد بچت کی جائے تاہم کرائے بڑھانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا مگر جس طرح فیول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس پر بھی غور کریں گے مگر ہم غریب مسافروں پر ابھی کوئی بوجھ نہیں ڈال رہے ۔انہوں نے کہا کہ 100دنوں کے اندر ریلوے کے تمام سکول اور ہسپتال نجی شعبہ کے حوالے کر یں گے اور اس کیلئے جلد ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔ تمام وہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں جن کے اندر سے ریلوے کراسنگ گزرتی ہیں اس حوالے سے بھی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور جو سوسائٹیز ڈیمانڈ پر پوری نہیں اتریں گی ان کالونیوں کا راستہ بند کر دیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے ٹرینوں کے اہداف میں سے سندھ ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس رہ گئی ہیں ان کا

بھی جلد اعلان کردیا جائے گا ۔وزیراعظم 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، لاہور فیصل آباد ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹریکنگ سسٹم کو ایکٹوکررہے ہیں۔ نجی شعبہ 7 کروڑمانگ رہا ہے لیکن ریلوے کے اندرہی اسے 30 لاکھ میں بنایا جائے گا، ٹریکنگ سسٹم سے ٹرین کومانیٹر کیا جا سکے گا۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ملازم کی ٹرانسفرپوسٹنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں میں صرف کام لینا جانتا ہوں، رائل پام کنٹری کلب سے تمام واجبات واپس لئے جائیں گے۔