Web
Analytics
’’بس بہت ہوگیا میں اب تنگ آچکا،چھوڑ کرجاناچاہتا ہوں‘‘ کیاگورنر پنجاب عہدے سے مستعفی ہونیوالے ہیں، دھماکہ خیز خبر – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ’’بس بہت ہوگیا میں اب تنگ آچکا،چھوڑ کرجاناچاہتا ہوں‘‘ کیاگورنر پنجاب عہدے سے مستعفی ہونیوالے ہیں، دھماکہ خیز خبر

’’بس بہت ہوگیا میں اب تنگ آچکا،چھوڑ کرجاناچاہتا ہوں‘‘ کیاگورنر پنجاب عہدے سے مستعفی ہونیوالے ہیں، دھماکہ خیز خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رانا مبشر نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سب کچھ چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج ایک ویڈیو لیک ہوئی جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے متعلق بات ہوئی۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ’’یار اس سرور نوں کنٹرول

کرو‘‘ جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کے چیف منسٹر کو اس نے چلنے نہیں دینا۔جس کے بعد متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کی جہانگیر ترین، گورنر اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کے تحفظات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور لیک ہونے والی ویڈیو پر بھی بات چیت ہوئی۔جس کے بعد گورنر پنجاب کا ٹوئیٹ سامنے آیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار وزیراعظم کے ویژن پرعمل پیرا ہیں، ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، عثمان بزار صوبے میں تبدیلی کی جدوجہد کررہے ہیں۔تاہم معروف صحافی رانا مبشر نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب آہستہ آہستہ منظر سے غائب ہونا چاہتے ہیں اور وہ عہدے سے بھی دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔رانا مبشر نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام کے تعارفی حصہ میں طارق بشیر چیمہ سے کہا کہ گورنر پنجاب نے اپنے دوستوں کو بھی کہا ہے کہ وہ ہر چیز سے تنگ آ چکے ہیں اور انکی ہمت جواب دے چکی ہے ۔وہ سب کچھ چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ۔تاہم طارق بشیر چیمہ نے اس بیان پر کوئی بھی ردعمل دینے کی بجائے محتاط رویہ رکھا۔