Web
Analytics
ذہانت ِ مومن کی مثال – Lahore TV Blogs
Home / خصوصی فیچرز / ذہانت ِ مومن کی مثال

ذہانت ِ مومن کی مثال

محاصرین نے ایک دفعہ قبیلہ لیث کے ایک آدمی کو اندر بھیجا، تو حضرت عثمانؓ نے ان سے پوچھا تم کون سے قبیلہ سے ہو؟ وہ بولا میں لیثی ہوں،آپؓ نے فرمایا تم میرے قاتل نہیں ہو سکتے، وہ بولا کیسے؟ آپؓ نے فرمایا کیاتم جب چند افراد کے ساتھ آئے تھے تو رسول اکرمؐ نے تمہیں دعا نہیں دی تھی کہ تم اس قسم کے دنوں میں محفوظ رہو گے؟ وہ بولا ہاں.آپؓ نے فرمایا اس لیے تم تباہ و برباد نہیں ہو گے. اس پر وہ شخص واپس

لوٹ گیا اورجماعت (محاصرین) کو چھوڑ کر چلاگیا. کے بعد ان لوگوں نے قبیلہ قریش کا ایک شخص بھیجا جب وہ اندر گیا تو اس نے کہا اے عثمان! میں تمہارا قاتل ہوں.آپؓ نے فرمایا ہرگز نہیں. تم مجھے قتل نہ کرو وہ بولا کیوں؟ آپؓ نے فرمایا رسول اللہؐ نے فلاں دن تمہارے لیے استغفار کیاتھا اس لیے تم خون بہانے کے مرتکب نہیں ہو گے. اس پر وہ استغفار کرتا ہوا لوٹ گیا اور اس نے بھی اپنے ساتھیوں کو چھوڑ دیا۔