Web
Analytics
سوکھی ہوئی روٹی – Lahore TV Blogs
Home / خصوصی فیچرز / سوکھی ہوئی روٹی

سوکھی ہوئی روٹی

حضرت شجاع کرمانیؒ کی ایک بیٹی تھی جن کا رشتہ ایک بادشاہ نے مانگا مگر انہوں نے منظور نہیں کیا.پھر ایک غریب نیک بخت لڑکے کو اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھ کر اس سے نکاح کر دیا،صاحبزادی رخصت ہو کر شوہر کے گھر آئیں تو ایک سوکھی روٹی رکھی ہوئی دیکھی،اور پوچھا’’یہ کیا ہے؟‘‘لڑکے نے کہا رات بچ گئی تھی روزہ کھولنے کے لیے رکھ لی تھی‘‘.یہ سن کر وہ الٹے پا ؤں پیچھے ہٹیں.لڑکا بولا’’میں پہلے ہی جانتا تھا بھلا شاہ شجاع کی بیٹی میری غریبی پر کیوں

راضی ہو گی؟‘‘. وہ بولیں’’شاہ شجاع کی بیٹی غریبی پر ناراض نہیں ہے.بلکہ ناراض ہے کہ تمہیں خدا پر بھروسہ نہیں ہے اور مجھے اپنے باپ پربھی تعجب ہے کہ مجھ سے تمہارے متعلق یہ کہاکہ بڑا نیک اور پارسا نوجوان ہے.بھلا جس کو خدا پر بھروسہ نہ ہو وہ نیک اور پارسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘.نوجوان عذر کرنے لگا تو کہا’’عذر تو میں نہیں جانتی.گھر میں میں رہوں گی یا یہ روٹی رہے گی‘‘.نوجوان نے فوراًوہ روٹی خیرات کر دی تب کہیں وہ چین سے گھر میں بیٹھیں۔