Web
Analytics
امریکہ نے ایک بار پھر دنیا کا امن دائو پر لگادیا، کن تین ممالک کو ’’لگام‘‘دینے کیلئے نیا اتحاد قائم کرنے کا اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے ایک بار پھر دنیا کا امن دائو پر لگادیا، کن تین ممالک کو ’’لگام‘‘دینے کیلئے نیا اتحاد قائم کرنے کا اعلان کردیا

امریکہ نے ایک بار پھر دنیا کا امن دائو پر لگادیا، کن تین ممالک کو ’’لگام‘‘دینے کیلئے نیا اتحاد قائم کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(آن لائن) ستر برس میں تین بار ورلڈ آرڈر کے نام پر دنیا بھر میں آگ وخون کا کھیل رچانے والے امریکا نے ایک اور نیو ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے دیگر ممالک کا اتحاد قائم کریں گے۔ایک اور ورلڈ آرڈر یا قتل وغارت کا ایک اور بہانہ، گزشتہ تین ورلڈ آرڈرز کے بل بوتے پر دنیا کو سرد جنگ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جھونکنے اور بلا شرکت غیرے سپر پاور کے مزے لوٹنے والا امریکا ایکاور ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کے لیے پر تولنے لگا ہے۔برسلز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیا شوشہ

چھوڑا ہے کہ صدر ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دے رہے ہیں جس میں جمہوریت اور امن کے لیے مہذب اقوام کا اتحاد قائم کیا جائے گا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے ورلڈ آرڈر کے نام پر سویت یونین کے ساتھ سرد جنگ چھیڑ دی تھی۔ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بش سینئر نے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دیا اور مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑکا دی۔نائن الیون کے بعد دنیا ایک اور ورلڈ آرڈر سے متعارف ہوئی جب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف محاذ کھول دیا گیا، اب کی بار ورلڈ آرڈر کیا رنگ لائے گا؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔