Web
Analytics
ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ

ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کاوباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 90 پیسے اور قیمت فروخت میں 80 پیسے کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میںپاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں90پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کااضافہ اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر

کی قیمت خرید میں90پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 137.65روپے سے بڑھ کر138.55روپے اورقیمت فروخت137.85روپے سے بڑھ کر138.65روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید137.50روپے سے بڑھ کر138.00روپے اورقیمت فروخت138.00روپے سے بڑھ کر138.50روپے ہوگئی ۔بدھ کویوروکی قیمت میں30پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر157.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید175.00روپی اورقیمت فروخت  176.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.50روپے سے بڑھ کر36.70روپی اورقیمت فروخت36.80روپے سے بڑھ کر37.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.50روپے سے بڑھ کر37.60روپے اورقیمت فروخت37.80روپے سے بڑھ کر37.90روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپی اور قیمت فروخت20.30روپے ہوگئی۔