Web
Analytics
سعودی باپ نے ننھے بیٹے کو بچانے کی خاطر اپنی قربانی دیدی، وڈیو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / سعودی باپ نے ننھے بیٹے کو بچانے کی خاطر اپنی قربانی دیدی، وڈیو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی

سعودی باپ نے ننھے بیٹے کو بچانے کی خاطر اپنی قربانی دیدی، وڈیو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی

جدہ (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آیا ہے جس نے ا یک طرف تو دیکھنے والوں کے دِل دہلا دیئے ہیں۔ تو دُوسری طرف ایک عظیم باپ کی اپنی اولاد کی جان بچانے کی قربانی بھی ظاہر ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ شام کے وقت اثیر کی ایک سڑک پر باپ اپنے چار پانچ سال کے بچے کے ساتھ سڑک کراس کر رہا ہے اچانک بچہ اپنا ہاتھ چھُڑا کر تیزی سے سڑک عبور کرنے لگتا ہے۔اور پہلی سڑک کراس کر کے دُوسری سڑک پر پہنچ جاتا ہے۔ ابھی وہ تیزی سے دوسری سڑک بھی عبور کرنے ہی والا تھا کہ باپ کو اچانک نظر آیا کہ ایک کار بڑی تیز رفتار سے بچے کی جانب آ گئی ہے۔ وہ

خطرے کو بھانپ کر فوراً تیزی سے بچے کے پیچھے دوڑا۔ کار چند لمحوں میں ہی اُس کے پاس پہنچ گئی تاہم وہ اس دوران بچے کے پاس پہنچ گیا اور اُس نے بچے کو سڑک سے فٹ پاتھ کی جانب دھکیل دیا۔مگر خود کار کی زور دار ٹکر کا نشانہ بن کر کئی میٹر دُور جا گرا۔ باپ اور بیٹے کو فوری طور پر ابہا ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی حالت تسلّی بخش ہے، تاہم باپ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اُس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ سوشل میڈیا پر باپ کی اس حاضر دماغی اور بیٹے کی جان بچانے کی دلیرانہ کوشش کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس بے لوث شخص کو محبت اور قربانی کے پیکر کا نام دیا گیا ہے۔