Web
Analytics
حکومت نے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلیں،گیس کی قیمتوںمیں مزید تباہ کن اضافے کا فیصلہ – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / حکومت نے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلیں،گیس کی قیمتوںمیں مزید تباہ کن اضافے کا فیصلہ

حکومت نے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلیں،گیس کی قیمتوںمیں مزید تباہ کن اضافے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی )سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمت میں ردوبدل کے لئے درخواست کی سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔اوگرا ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے اس سلسلے میں گیس کی قیمت پر نظر ثانی کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی مقررہ اوسط قیمت میں 84.30 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ عوامی سماعت کے دوران تمام صارفین اور دیگر متعلقہ افراد اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔دوسری جانب مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی

قدر140روپے کے قریب پہنچ چکی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138روپے سے بڑھ کر139روپے اور قیمت فروخت138.50روپے سے بڑھ کر139.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 155.50روپے سے بڑھ کر155.90روپے اور قیمت فروخت157.20روپے سے بڑھ کر157.50روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید175روپے سے بڑھ کر175.20روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177روپے ہو گئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر5پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید138.55روپے سے بڑھ کر138.60روپے اور قیمت فروخت138.65روپے سے بڑھ کر138.70روپے پر جا پہنچی ۔