Web
Analytics
پاکستانی بچے نے دنیا کی سب سے چھوٹی سائیکل تیار کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / پاکستانی بچے نے دنیا کی سب سے چھوٹی سائیکل تیار کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی بچے نے دنیا کی سب سے چھوٹی سائیکل تیار کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے چھوٹی سائیکلیں تیار کر کے پھر انہیں چلانے کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے ۔ محمد نصر عالم چوہان جس کا تعلق ضلع لیہ سے ہے۔ جو جنوبی پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے نصر عالم چوہان نے دنیا کی سب سے چھوٹی سائیکلیں 2″۔2.5″ ۔ 3″اور 3.5″فریم کی تیار کی ہیں ۔ ان سائیکلوں کے پہیے پلاسٹک کے ہیں باقی فریم لوہے کا ہے ۔ جنہیں بڑی احتیاط سے اور مہارت سے تیار کیا گیا ہے۔ 2″سائیکل کا وزن 1-600گرام ہے جو 60کلو وزن برداشت کر تا ہے ۔ 2.5″سائیکل وزن 2-100گرام برداشت 70کلو 3″وزن 2-

250گرام برداشت 90کلو ۔3.5″وزن 3-750گرام برداشت 120کلو گرام۔ ان سائیکلوں کو محمد نصر عالم چوہان عمر 48سال وزن 92کلو ۔3.5″کی سائیکل چلاتے ہیں ۔ محمد نصر عالم چوہان کے بیٹے ، بڑا بیٹا محمد مزمل نواز چوہان عمر 14سال وزن 60کلو گرام ۔ 3″اور 3.5″کی سائیکل چلاتا ہے ۔ چھوٹا بیٹا محمد مدثر نواز چوہان عمر 11سال وزن 40کلو گرام 2″،2.5″، 3″اور 3.5″یہ چاروں سائیکلیں چلاتا ہے ۔ پاکستان کے نام کو روشن اور پاکستانی لباس کو اجاگر کرتے ہوئے اس فیملی نے شلوار قمیض پہن کریہ سائیکلیں چلائیں ۔چھوٹی سائیکلیں چلانے کا اس فیملی کا عالمی ریکارڈ ہے ۔ اور یہ فیملی اپنا ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانا چاہتی ہے ۔ جہاں بھی مظاہرے کا حکم ملے گا پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے یہ فیملی مظاہرہ کرے گی اور فیملی کا نام گنیز بک میں درج کرائے گی ۔ انشاء اللہ ۔ نصر عالم چوہان اور ان کے دونوں بیٹے مزمل نواز چوہان اور مدثر نواز چوہان نصر عالم چوہان کی فیملی کو لیہ میں رہتے ہوئے 250سال ہو گئے ہیں ۔بچے اچھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ ایم این اے حلقہ این اے 181صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور صوبائی وزیر پنجاب قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ قریبی عزیز ہیں۔نصر عالم چوہان لیہ کے سینئر تاجر ہیں ۔ بی اے تک تعلیم حاصل کی ۔ 1990 ؁ء میں ضلع کونسل لیہ میں بطور سٹینو کام کیا ۔ کالج دورسن 1987 ؁ء میں سلو سائیکلنگ مقابلہ میں 50فٹ کا فاصلہ آدھ گھنٹہ (30منٹ) میں طے کر کے ریکارڈ قائم کیا ۔ اس دوران کالج دور میں تین سائیکلیں ایک ساتھ چلا کر پاکستانیوں کو حیران کر دیا۔ٹائیپنگ اور انگلش شارٹ ہینڈ میں اپنے دور میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ لیہ میں کالج روڈ پر فاسٹ فوڈ کا کاروبار ہے ۔پوائنٹ کا نام فوڈ ویلی ہے ۔