Web
Analytics
آپ سے ملاقات کی تڑپ کب پیدا ہوئی، میری خواہش سن کر ہر کسی نے میرامذاق بنایا، وزیراعظم سے بلوچ طالبہ کا دلچسپ مکالمہ – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / آپ سے ملاقات کی تڑپ کب پیدا ہوئی، میری خواہش سن کر ہر کسی نے میرامذاق بنایا، وزیراعظم سے بلوچ طالبہ کا دلچسپ مکالمہ

آپ سے ملاقات کی تڑپ کب پیدا ہوئی، میری خواہش سن کر ہر کسی نے میرامذاق بنایا، وزیراعظم سے بلوچ طالبہ کا دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان سے آئے ہوئے طالب علموں کے گروپ میں شامل ایک طالبہ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ وزیراعظم کا پہلا خطاب سننے کے بعد ان کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ میں عمران خان سے ملاقات کروں گی اور اس کا ذکر میں نے اپنے گھر والوں اور کلاس فیلوز سے بھی کیا جس پر ہر کسی نے میرا مذاق اڑایا‘ میرے گھر والے‘ میری ساتھی کلاس فیلوز نے بھی اس بات کا مذاق اڑایا۔انہوں نے اپنے ساتھ آئے ہوئے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ اسباب پیدا کرنا چاہے تو کسی بندے کے بس میں نہیں کہ وہ اس کو روک سکے۔ انہوں نے وزیراعظم

سے کہا کہ ماضی میں ہماری آواز کو دبایا گیا تاہم ہمیں آگاہ کریں کہ آپ تک کیسے براہ راست آواز پہنچ سکتی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں کہا کہ وہ ویب پورٹل کے ذریعے اپنے مسائل بتا سکتے ہیں جس کے حل کے لئے ٹائم فریم دیا جائے گا۔انہوں نے طالبہ سے کہا کہ 15 سال تجزیہ کار میری سیاست کا مذاق اڑاتے رہے۔ جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا تو اس وقت میرا مذاق اڑایا جاتا رہا۔ شوکت خانم ہسپتال بناتے وقت میرا مذاق اڑایا گیا۔ یہ زندگی کا حصہ ہے‘ لوگوں کے مذاق اڑانے سے گھبرانا نہیں‘ بڑا کام کرنے والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے تاہم خوف پر قابو پاکر بڑے کام کئے جاسکتے ہیں۔